کورونا وباء کی درجہ بندی میں پاکستان پھر اوپر آ گیا،گذشتہ 24 گھنٹے میں 61 شہری جان کی بازی ہار گئے

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں کورونا وباء کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پھر 31 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 747 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 61 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 2 ہزار 940 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 4 فیصد ہو گئی۔اب تک پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 26 ہزار 175 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 79 ہزار 305 ہو چکی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں