پنجاب پولیس کی لیڈی سب انسپکٹر زیادتی کا نشانہ بن گئی

مظفر گڑھ (پی این آئی)) چمن بائی پاس مظفر گڑھ کے قریب میں پنجاب پولیس کی خاتون سب انسپکٹر کو اغواء کے بعد مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، واقعے کامقدمہ درج کر لیا گیا ۔پولیس کے مطابق لیڈی سب انسپکٹر کو چمن بائی پاس کے قریب زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، کار سوار ملزم نے باغ میں لے جا کر تشدد کیا اور ہوس کا نشانہ بنایا۔بتایا گیا ہے کہ لیڈی سب انسپکٹر کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تھانہ سٹی میں اس کے اغواء، تشدد اور زیادتی کامقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مقدمےمیں نامزد ملزم کاشف کی تلاش جاری ہے۔بتایا گیا ہے کہ لیڈی سب انسپکٹر ایک کیس کے سلسلے میں تھانہ صدر آ رہی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close