ویکسی نیشن مراکز کھلے ہیں، آج صرف دوسری ڈوز لگے گی

لاہور (پی این آئی) لاہور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر پرویز اقبال نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین کی دوسری ڈوز لگانے کے لیے لاہور میں تمام ویکسی نیشن سینٹرز اتوار کو بھی کھلے رہیں گے۔میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر پرویز اقبال نے کہا کہ اتوار کے روز کورونا وائرس کی ویکسین کی صرف دوسری ڈوز لگے گی۔انہوں نے کہاکہ لاہور میں اب تک 33 لاکھ افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین کی پہلی ڈوز جبکہ 13 لاکھ کو دوسری ڈوز لگ چکی ہے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close