کراچی (پی این آئی) سکول کھلے رکھنے کے لیے نویں سے بارہویں تک کےطلبہ کی ویکسی نیشن کرنا ہو گی۔وزیرِ تعلیم سندھ سردار شاہ کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے ترقی یافتہ ممالک میں ویکسینیشن سے زندگی معمول پر آئی ہے۔صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ والدین سے بچوں کو ویکسین لگانے کے رضامندی کے سرٹیفکیٹ لیے جائیں گے۔اجلاس میں نجی اسکولز کی رجسٹریشن کا ازسر نو جائزہ لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔اجلاس میںوزیرِ تعلیم سندھ سردارشاہ نےکہا کہ تمام نجی اسکولز کا ڈیٹا بیس مکمل کیا جائے گا، انسپیکشن کیلئے ٹیمیں بنیں گی، صوبائی محکمۂ تعلیم اساتذہ کی تنخواہیں بھی معلوم کرے گا۔وزیر تعلیم نے کہا کہ نجی اسکولوں کو سندھ حکومت کی مزدور کی مقررہ کردہ تنخواہ دینا ہو گی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں