قانون نافذ کرنے والے ادارے کی گاڑی پر خود کش حملہ، 3 جاں بحق، 20 زخمی ہو گئے

کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے مستونگ روڈ پر خود کش حملہ ہوا ہے جس میں 3 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے ہیں، امدادی کارروائیاں جاری ہیںاورتمام زخمیوں کو شیخ زید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔کوئٹہ پولیس کا کہنا ہے کہ مستونگ روڈ پر ہونے والا دھماکا خود کش تھا، جس کے حوالے سے شواہد جمع کر لیے گئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ دھماکا مستونگ روڈ پر مقامی تھانے کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ خود کش دھماکے کےبعد ریسکیو ٹیموں کے علاوہ سی ٹی ڈی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے تحقیقات شروع کر دیں۔مقامی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق دھماکا خود کش تھا، خود کش حملہ آور کا سر اور دیگر جسمانی اعضاء قبضے میں لے لئے گئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق خودکش حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھا، جس نے اپنی موٹر سائیکل قانون نافذ کرنے والے ادارے کی گاڑی سے ٹکرائی۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close