سینکڑوں سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے فوی برطرف کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے سینکڑوں ملازمین کو نوکریوں سے فوری برطرف کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے بحال ملازمین کو نوکریوں سے فوری برطرف کرنے کے حکم نامے سے 441 ملازمین متاثر ہوں گے۔چیف فنانشل آفیسر سے برطرف ملازمین کو ادا کی گئی رقم کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔حکم نامے کا اطلاق برطرف ملازمین بحالی ایکٹ 2010 کے تحت بحال ملازمین پر ہوگا۔حکم نامے کے مطابق متعلقہ زونل مینجرز گریڈ 13 تک جبکہ گریڈ 14 یا اس سے اوپر برطرف ملازمین کے خلاف ہیڈ آفس کی سطح پر کارروائی ہوگی۔حکم نامے میں کہا گیا کہ بحالی کے وقت حاصل کیے گئے مالیاتی فوائد ملازمین سے ریکور کیے جائیں گے تاہم بحالی کے بعد تنخواہوں اور الاؤنسز کے تحت حاصل کی گئی رقم واپس نہیں لی جائے گی۔حکم نامے کے مطابق سپریم کورٹ نے برطرف ملازمین بحالی ایکٹ 2010 کے تحت بحال ملازمین سے متعلق 17 اگست کو فیصلہ جاری کیا تھا جس پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں