کراچی میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقےزیر آب، کرنٹ لگنے سے بچی سمیت 5جاں بحق

کراچی(آئی این پی)شہر قائد کراچی میں موسلا دھار بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے چار سالہ بچی سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے،کلفٹن میں کرنٹ لگنے سے پہلی جماعت کی طالبہ چار سالہ تانیہ جاں بحق ہوگئی، تانیہ کے والد کے مطابق بدقسمت تانیہ گھر کے باہر بارش کے پانی میں کھیل رہی تھی، شام کے وقت کھمبے پر اسپارک ہوا تھا تاہم شکایت کے باوجود کے الیکٹرک نے کارروائی نہیں کی،بلدیہ عابدآبادمیں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے یاسین، لیاقت آباد شریف آبادمیں کرنٹ لگنے سے محمد صابرجاں بحق ہوگیا، لائٹ ہاوس کے قریب کرنٹ لگنے سے ساجد لودھی نامی شخص انتقال کرگیا، عینی شاہدینکے مطابق متوفی چپل گلی میں بجلی کے بلب چوری کر رہا تھا، بارش کے باعث جگہ گیلی ہونے سے اسے کرنٹ لگا، باغ کورنگی میں کرنٹ لگنے سے بھی ایک شخص جاں بحق ہوا ریسکیو زرائع کے مطابق بارش کے پانی میں کرنٹ آرہا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں