بریک ڈانز نے فراہمی و نکاسی آب کا نظام درہم برہم کردیا, بعض علاقوں میں قلت آب کی صورتحال پیدا ہوگئی، حیسکو کی جانب سے آئندہ چند روز مزید اسی صورت حال کا عندیہ

حیدرآباد(آن لائن) حیسکو کے سسٹم میں گزشتہ ایک ہفتہ سے موسمی اور تکنیکی خرابیوں کے باعث ہونے والے بریک ڈانز نے فراہمی و نکاسی آب کا نظام درہم برہم کردیا, بعض علاقوں میں قلت آب کی صورتحال پیدا ہوگئی, حیسکو کی جانب سے آئندہ چند روز مزید اسی صورت حال کا عندیہ. میڈیا سیل HDA کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق حیدرآباد میں گزشتہ روز اور اس سے قبل دو مختلف ایام میں ہونے والی بارش کے علاوہ حیسکو کے سسٹم میں یکے بعد دیگرے بڑے پیمانے پر ہونے والے ٹیکنیکل فالٹس کے باعث بجلی کے تعطل نے فراہمی و نکاسی آب کے نظام کو بری طرح متاثر کیا ہے جس کے نتیجے میں واسا کے بڑے چھوٹے تمام فلٹر پلانٹس اور پمپنگ اسٹیشن مطلوبہ کارکردگی دینے سے قاصر ہیں. گزشتہ کئی روز سے جاری اس صورتحال کی وجہ سے شہر کے کچھ علاقوں میں قلت آب کی شکایات موصول ہو رہی ہیں. واسا ایک بار پھر اپنے صارفین اور میڈیا کے لئے یہ وضاحت دینا ضروری سمجھتا ہے کہ اگر فلٹر پلانٹ کی ہیوی پمپنگ مشینری بجلی کے تعطل کے باعث ایک سے دو گھنٹے کے لئے بھی بند ہوجائے تو فراہمی آب کے عمل کو گزشتہ معیار تک لانے میں کم از کم 24 گھنٹے درکار ہوتے ہیں. جبکہ بجلی کی فراہمی کی موجودہ صورتحال انتہائی مایوس کن ہے. اعلامیہ میں یہ بات بھی واضح کی جاتی ہے کہ موسم کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر حیسکو کی جانب سے آئندہ چند روز مزید اسی صورت حال کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے. اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ فراہمی آب کا بہتر نظام بجلی کی بلا تعطل فراہمی سے ہی مشروط ہے. لہذا جوں ہی بجلی کے نظام میں بہتری واقع ہوئی فراہمی آب کا نظام بھی اپنی %100 صلاحیتوں کے ساتھ کام شروع کردے گا۔#/s#

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close