پنجاب حکومت نے عوام کو کورونا ویکسین لگوانے کی 15 ستمبر تک ڈیڈ لائن دے دی

مکوآنہ/ جڑانوالہ ( آن لائن )پنجاب حکومت نے عوام کو ویکسین لگوانے کے لئے 15 ستمبر تک کی مہلت دیتے ہوئے اس کے کے بعد مختلف محکموں میں داخلے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے پھیلا ؤکے پیش نظر 15 ستمبر کے بعد نان فارما سوٹیکل انٹروینشن کے اطلاق کا فیصلہ کرلیا گیا اور محکمہ صحت پنجاب نے عوام کو ویکسین لگوانیکے لئے 15 ستمبر تک کی مہلت دے دی۔15 ستمبر کے بعد مختلف محکموں میں داخلے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے تمام محکموں اور سیکٹرز کو مختلف تاریخیں تفویض کی گئی ہے، 15 ستمبر تک ویکسین لگانے کی مہلت دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔پابندیوں کا اطلاق لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد،ملتان، خانیوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب،بہاولپور، گوجرانوالہ،رحیم یار خان، گجرات،شیخوپورہ، سیالکوٹ اور بھکر پر ہو گا۔سیکرٹری صحت عمران سکندر بلوچ کے مطابق 15 ستمبر تک بس سٹینڈز، ٹکٹ آفس، ریسٹ ایریا اور ریلوے اسٹیشنوں پر آگہی مہمات چلائی جائیں گی، اس مرحلے میں عوام کو کسی سہولت سے روکا نہیں جائے گا صرف آگہی دی جائے گی۔ پابندیوں کو مختلف مرحلوں میں نافذ کیا جائے گا اور مقرر کردہ آخری تاریخ کے بعد تمام سیکٹرز میں بغیر ویکسی نیشن کسی فرد کو کوئی سہولت نہیں دی جائے گی، بیرون اور اندرون ملک سفر کرنے والے افراد اورہوٹلز،ریسٹورنٹس اور شادی ہالز میں داخلے کے لئے 30 ستمبرتک کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ، بین الصوبائی، شہروں کے اندر اور مابین چلنے والی گاڑیوں،میٹرو، بی آرٹی، اورینج ٹرین میں سفر کے لئے 30 ستمبر تک مکمل ویکسین لگوانا لازم ہوگا ۔#/s#

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close