مولانا فضل الرحمان نے کرپشن سے جائیدادیں بنائیں، شہباز گل کا الزام

اسلام آباد(آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے الزام عائد کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے کرپشن سے جائیدادیں بنائیں۔ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کیا مولانا فضل الرحمان نے کرپشن پر قوم سے معافی مانگی ؟۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے وطن کے لیے کوئی قربانی نہیں دی۔شہباز گل نے کہا کہ قوم کی مائو ں نے بہادر سپوت پیدا کیے جبکہ وسائل اور تعداد میں کمی کے باوجود بھی بہادر سپوتو ں نے جنگ لڑی۔ 6 ستمبر کو بہادر فوج نے دشمن کو انجام تک پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ائیر فورس پر قوم کو فخر ہے اور 6 ستمبر کو پاکستان کے جوانوں نے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے۔ پاکستان ایئر فورس کے شہدا کو نہیں بھول سکتے اور ہم سب کا فرض ہے شہدا کے گھروں پر حاضری دیں#/s#

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close