نور مقدم کیس، ظاہرجعفر کے والد نے ضمانت کی درخواست دائر کردی

اسلام آباد (آئی این پی) نور مقدم کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والد ذاکر جعفر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کردی،اسلام آباد ہائیکورٹ میں ملزم ذاکر جعفر کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کردی ہے اور جسٹس عامر فاروق پیرکو ان کی درخواست ضمانت پرسماعت کریں گے، واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ملزم ذاکر جعفر کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی ا

ور وہ اِس وقت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید ہیں۔(آچ)

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close