وسیم اختر کا سندھ کے شہری علاقوں میں بھی سیکرٹریٹ قائم کرنے کا مطالبہ

کراچی (آئی این پی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما وسیم اختر نے پنجاب حکومت کو جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ قائم کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے سندھ کے شہری علاقوں میں بھی سیکرٹریٹ قائم کرنے کا مطالبہکیا ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی سیکرٹریٹ قوم پرستوں کا سیکرٹریٹ ہے، وہاں کوٹے کے باوجود نوکریاں فروخت کردی جاتی ہیں، مسائل کے حل کے لیے جنوبی سندھ کا سیکرٹریٹ قائم کیا جائے،حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں جہاں جہاں کوٹہ سسٹم ہے وہاں سیکرٹریٹ قائم کیے جائیں، وسیم اختر کا کہنا تھاکہ جن لوگوں نے ہمارے آفس پر حملہ کیا ہے ان کے خلاف فورا ایف آئی آر کاٹی جائے نہیں تو وہ تمام قانونی راستے اختیار کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close