بلاول بھٹو نے بازی مار لی، پیپلزپارٹی نے ایکساتھ دو مخالف سیاسی جماعتوں نے وکٹیں گرا دیں

لاہور (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ق سے تعلق رکھنے والے مظہر عباس اور متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رانا امجد علی پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اس وقت جنوبی پنجاب کے دورے پر ہیں اور اسی دوران کئی سیاسی جماعتوں کی وکٹیں بھی گر رہی ہیں۔بلاول ہاؤس میں پی پی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سے ق لیگ کے ٹکٹ ہولڈر مظہر عباس اور مظفر گڑھ سے متحدہ قومی مومنٹ کے ٹکٹ ہولڈرز رانا امجد نے ملاقات کی۔بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے دوران مظہر عباس اور رانا امجد علی نے پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس سے قبل رواں سال جون میں تحریک انصاف کے مقامی رہنما سردار عزیز 50 ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے تھے۔۔وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے انہیں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر سردار عزیز نے کہا کہ بے حس اور نکمے لوگوں نے کراچی میں پی ٹی آئی کو تباہ کردیا۔ہ گزشتہ دنوں پیپلز پارٹی نے ن لیگ کی بھی بڑی وکٹیں گرا لی تھیں۔ چند روز قبل سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہم نے نواز شریف اور ان کی بیٹی کو بہت عزت دی، لیکن ان کی فطرت میں وفا کرنا نہیں۔علاوہ ازیں 24اگست کو سابق رکن قومی اسمبلی طلعت میسر نے تحریک انصاف چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا تھا،۔ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق طلعت مہیسر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔ طلعت مہیسر دادو سے تعلق رکھتے ہیں۔طلعت مہیسر رکن قومی اسمبلی بھی رہ چکےہیں۔انہوں نے 2018 کے عام انتخابات سے قبل نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی تاہم اب پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے،ذرائع کے مطابق طلعت مہیسر جلد ہی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close