ٹریفک لائسنس نہیں ملے گا، کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر بڑا فیصلہ

لاہور (پی این آئی ) ٹریفک پولیس کی جانب سے انسداد کورونا کے لئے ویکسی نیشن کرانے والے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ سٹی ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن نہ لگوانے والوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری نہیں ہوں گے اور پیر سے صرف ویکسینیٹڈ افراد کو ہی ڈرائیونگ لائسنس سینٹرز میں داخلے کی اجازت ہوگی اور ویکسی نیشن کارڈرکھنے والے افراد کو ہی لائسنس کا اجرا کیا جائے گا۔ سی ٹی اونے مزید بتایا کہ کورونا وبا سے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔سٹی ٹریفک پولیس نے کورونا وبا میں بہترین فرائض سرانجام دیئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close