یا اللہ خیر ! پی آئی اے کا طیارہ حادثے کا شکار

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن ( پی آئی اے ) کا ائیر بس طیارہ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر حادثے کا شکار ہو گیا، پش بیک کے دوران طیارے اور ٹگ ماسٹر کو جوڑنے والی کنیکٹنگ راڈ ٹوٹ گئی جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کنیکٹنگ راڈ ٹوٹنے سے طیارے کے نوز وہیل کو شدید نقصان پہنچا، حادثے کے بعد پی آئی اے کا ائیربس طیارہ گراؤنڈ کر دیا گیا، اس حادثے کی وجہ سے اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی پرواز بھی تاخیر کا شکار ہوئی۔اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close