ملک ریاض کی ہمشیرہ انتقال کرگئیں

اسلام آباد (این این آئی ) بحریہ ٹاؤن کے چیئر مین ملک ریاض کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں ۔ وہ میجر عامر کی والدہ تھیں ۔ملک ریاض کی ہمشیرہ کے انتقال پر پاکستان کے سیاسی و سماجی حلقوں نے اظہار افسوس کیا ہے اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔ ان کی نماز جنازہ اب سےکچھ دیر بعد لاہور کے ڈی ایچ اے فیز 4سیکٹر ڈبل ڈی کی جامع مسجد میں ادا کی جائے گی ۔

اہم ملک نے پاکستان سمیت 10 ممالک پر سفری پابندیاں ختم کر دیں

منیلا(آئی این پی) فلپائن کی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث عائد کی گئی سفری پابندیوں میں نرمی کی ہے اور 10ملکوں کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہفتہ کو فلپائن کے صدر روڈریگو ڈیوٹرٹے نے پاکستان اور امارات سمیت دس ملکوں سے مسافروں کے ملک میں آنے پر عائد پابندی اٹھانے کا اعلان کیا۔صدارتی ترجمان ہیری روک نے ایک بیان میں کہا کہ رواں سال اپریل میں کورونا کے ڈیلٹا ویریئنٹ کے پھیلا کی روک تھام کے لیے عائد کی گئی پابندیوں کو پیر سے اٹھا لیا جائے گا۔فلپائن نے جولائی کے مہینے میں مزید کئی ملکوں کو اپنی ریڈ لسٹ میں شامل کیا تھا جہاں سے آنے والے مسافروں پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔فلپائن کے صدارتی ترجمان کے مطابق پابندی اٹھائے جانے کے بعد بھارت،پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال، متحدہ عرب امارات، عمان، تھائی لینڈ اور ملائیشیا سے آنے والے مسافروں کو 14 دن قرنطینہ میں گزارنے ہوں گے۔خیال رہے کہ دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا کے پھیلا ؤکو روکنے کے لیے کئی ملکوں نے سفری پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔پاکستان اس وقت سفری پابندیوں کی برطانوی ریڈ لسٹ میں شامل ہے اور فہرست سے نام نکلوانے کے لیے حکام برطانیہ کی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close