تیز بارش کی پیش گوئی، امتحانات ملتوی کردیئے گئے

کراچی(پی این آئی )تیز بارش کی پیش گوئی، امتحانات ملتوی کردیئے گئے۔۔۔ بارش کے باعث آج ہونے والے انٹر بورڈ کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ انٹر بورڈ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ محکمہ موسمیات نے آج بھی شہر بھر میں تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ تیز بارش کی وجہ سے طلبا اوروالدین کو پریشانی کا سامنا ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ ملتوی ہونے والے پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close