گورنر پنجاب نے ’’بلوچستان فری ہیپاٹائٹس پروگرام‘‘کا افتتاح کر دیا

لاہور (آن لائن) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے سرور فائونڈیشن کے پنجاب اور بلوچستان ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے اشتراک سے شروع ہونیوالے ’’بلوچستان فری ہیپاٹائٹس پروگرام‘‘ کا افتتاح کر دیا۔چوہدری محمدسرور کی گور نر بلوچستان سیدظہور آغا،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری ،صوبائی وزیرمبین خان،آئی جی پولیس بلوچستان رائے طاہر سے بھی ملاقات ۔فلاحی تنظیم اخوت ،سرور فائونڈیشن اور مسلم ہینڈ سمیت دیگر فلاحی تنظیموں نے بلوچستان میں صحت ،تعلیم اور پینے کے صاف پانی کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے’’بلوچستان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک‘‘کے نام سے تنظیم بھی قائم کردی۔ بلوچستان نے ہیپاٹائٹس کے خاتمے کے لئے سرورفائونڈیشن کی چیئر پرسن بیگم پروین سرور اور بلوچستان سے ڈاکٹر گل سبین خان نے ایم او یو پر دستخط کردیئے ہیں جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کو صحت اور تعلیم سمیت بنیادی سہولتوں کی فراہمی وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کی اولین تر جیح ہے۔دہشت گر دی کیخلاف جنگ اور ملکی امن واستحکام میں بلوچستان کے عوام کے کردار کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز دورہ کوئٹہ کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے گور نر ہائوس کوئٹہ میں گور نر بلوچستان سید ظہور آغا اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری سے ملاقات کی جس میں بلوچستان میں عوام کو صحت اور پینے کے صاف پانی کی سہولتوں کی فراہمی سمیت دیگر امور پر بھی بات چیت کی گئی جبکہ اس موقعہ پر گور نر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور ،اخوت کے چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب،وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ایڈواز ر عادل خاں،چیئر مین نارکوٹیکس کنٹرول کمیٹی رانا تقاسرسمیت دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقعہ پر گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی باربلوچستان کے عوام کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جارہا ہے اور صوبے میں عوامی فلاح وبہبود کے حوالے سے وفاقی حکومت تمام وسائل نیک نیتی سے خرچ کر رہی ہے جبکہ گور نر بلوچستان نے صوبے میں ہیپاٹائٹس کے خاتمے اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی قیادت میں این جی اوز کے کردار کو سراہا ۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے دورہ کوئٹہ کے دوران آئی جی بلوچستان رائے طاہر کے دفتر کا بھی دورہ کیا اور دہشت گردی کے خلاف شہید ہونیوالے پولیس افسران اور اہلکاروں کو زبردست خراج تحسین پیش کیااور آئی جی بلوچستان نے گور نر پنجاب کو امن وامان کے حوالے سے بر یفنگ دی۔بعدازں ،گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے سرورفائونڈیشن کی چیئر پرسن بیگم پروین سرور کے ہمراہ سرورفائونڈیشن کے پنجاب اور بلوچستان ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے اشتراک سے شروع ہونیوالے ’’بلوچستان فری ہیپاٹائٹس پروگرام‘‘کابولان میڈیکل کیمپلکس میں افتتاح بھی کر دیا۔اس موقع پر سیکرٹری ہیلتھ بلوچستان ، محکمہ صحت بلوچستان کے دیگر افسران اور پنجاب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے خالد محمود سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ میڈیا سے گفتگو اور تقریب سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پنجاب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کامیابی سے جاری ہے جسکے بعد ہم نے بلوچستان کے محکمہ صحت اور ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے ساتھ ملکر’’بلوچستان فری ہیپاٹائٹس پروگرام‘‘کا آغاز کر دیا ہے جسکے تحت نہ صرف کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں بلوچی عوام کی نہ صرف سیکریننگ کی جائے گی بلکہ جن مرد وخواتین اس مہلک بیماری کا شکار ہوں گے انکو مفت علاج بھی فراہم کیا جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ میں اس تاریخی پروگرام پر سرور فائونڈیشن پنجاب اور بلوچستان کے محکمہ صحت کو خراج تحسین پیش کرتاہوں ۔ اس موقعہ پر سرور فائونڈیشن کی چیئر پرسن بیگم پروین سرور نے کہا کہ انسانیت کی خدمت ہی ہماری زندگی کا مشن ہے اور الحمد للہ سرور فائونڈیشن بلوچستان میں4فلٹریشن پلانٹس لگا چکی ہے اور مزید 2فلٹریشن مزید لگائیں گے اور بلوچستان کی جیلوں میں قید خواتین کو مفت ہنر سکھانے کیلئے ہنرہ گاہ سنٹر بھی قائم کر یں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ سرورفائونڈیشن آج پورے ملک میں 2.2ملین افراد کو پینے کا صاف پانی فراہم کر رہی ہے اور سال کے آخرتک یہ تعداد2.5ملین افراد کو پینے کا صاف پانی دے گی۔ بیگم پروین سرور نے کہا کہ سرورفائونڈیشن آج پاکستان میں عوام کو پینے کا صاف پانی فراہمی کر نیوالے سب سے بڑی تنظیم بن چکی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ ہم نے بلوچستان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کا آغاز کر دیا ہے اور حکومت کے کسی قسم کے فنڈز کے بغیر ہم بلوچستان کی ترقی اور فلاح وبہبود کے لیے کام کر یں گے #/s#

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close