اسلام آباد ( آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو بدستور ریڈ لسٹ میں رکھنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے عوام کو مسائل درپیش ہیں،چاہتے ہیں پاکستان سرمایہ کاروں کی ترجیحی منزل ہو۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے برطانوی وزیرخارجہ ڈومینیک روب نے ملاقات کی جس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں جنوبی ایشیا میں امن واستحکام سمیت افغانستان کی صورتحال اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ملاقات میں وزیراعظم عمران نے خان برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ پر رکھنے کا معاملہ اٹھایا اور پاکستان کو بدستور ریڈ لسٹ میں رکھنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے سے دہری شہریت کے حامل افراد کو پریشانی کا سامنا ہے۔وزیراعظم نے برطانوی وزیر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی امن کے لیے پرامن اور مستحکم افغانستان ضروری افغانستان میں سیکیورٹی صورتحال کو مستحکم کرنا اور انسانی بحران روکنا اور معیشت مستحکم کرنا ضروری ہے عالمی برادری کو افغان عوام کے ساتھ کھڑے ہونا چاہیے پرامن مستحکم اور جامع سیاسی عمل کی حوصلہ افرائی کرنی چاہیے ۔ ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کے اندر اور باہر بگاڑ پیدا کرنے والوں سے بھی خبردار کیا ۔وزیراعظم عمران خان نے بر طانوی وزیر خارجہ کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ بھارتی قابض فورسز نے سید علی گیلانی کی میت کی بھی بے حرمتی کی اور مظلوم کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے ہیں ۔#/s#
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں