تعلیمی اداروں کی بندش، سکولز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس

مکوآنہ۔/ جڑانوالہ ( آن لائن )سکولوں کی بندش پر سرونگ سکولز ایسوسی ایشن پاکستان کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں وزیر تعلیم پنجاب کے سکول بند کرنے کے فیصلے کی پرزور مذمت،سرونگ سکولز نے وزیراعظم پاکستان سے سکول بند کرنے پر نظر ثانی کی اپیل کردی۔ تفصیلات کیمطابق گلبرگ میں سکولوں کی بندش پر سرونگ سکولز ایسوسی ایشن ایسوسی ایشن پاکستان کا ہنگامی اجلاس ہوا،اجلاس میں وزیر تعلیم پنجاب کے سکول بند کرنے کے فیصلے کی پرزور مذمت کی گئی،سرونگ سکولز پاکستان کی وزیراعظم پاکستان سے سکول بند کرنے پر نظر ثانی کی اپیل کی۔صدر سرونگ سکولز ایسوسی ایشن میاں رضائ￿ الرحمن کا کہنا تھا کہ سکولوں کی بندش نے ڈیڑھ سال سے تعلیم کا بہت بری طرح سے نقصان کیاگیا، این سی او سی کی طرف سے اسکولز کو بند کرنے کا کوئی عندیہ نہیں دیا گیا،انکا کہنا تھا کہ یکساں نصاب کی کتابیں مارکیٹ میں موجودنہ ہونے کی وجہ سے سکولوں کو بند کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے صوبے میں سکولوں کی بندش کے حوالے اہم ٹویٹ کیا تھا، ان کا کہناتھاکہ پنجاب بھر میں تمام تعلیمی ادارے 6 ستمبر سے 11 ستمبر تک کے لئے بند کئے جا رہے ہیں،سکولوں کی بندش کا فیصلہ کورونا وبائ￿ کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا، ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر ممکن یقینی بنائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں