کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے سکولوں میں چھٹیاں، کالجز میں تعطیلات ہوں گی یا نہیں؟ فیصلہ ہو گیا

لاہور (پی این آئی) کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے سکولوں میں چھٹیاں، کالجز میں تعطیلات ہوں گی یا نہیں؟.. کورونا کی بگڑی صورت حال کے باعث پنجاب حکومت نے سکولوں کے بعد کالجز بھی بند کرنے کا اعلان کردیا۔وزارت تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور سمیت 15 اضلاع میں کالجز بند کردیے گئے ہیں۔ کالجز 4 سے 12 ستمبر تک بند رہیں گے تاہم نویں جماعت کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے تمام اضلاع میں 6 سے 11 ستمبر تک سکول بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close