انا للہ واناالیہ راجعون! ن لیگی رہنما شدید غم سے نڈھال

دبئی (پی این آئی) ممتاز مسلم لیگی راہنما اور سابقہ ایم پی اے آزاد علی تبسم کی والدہ کا پاکستان میں انتقال ہوگیا۔ آزاد علی تبسم اپنی والدہ کی عیادت و علاج کے سلسلہ میں پہلے ہی پاکستان میں تھے۔ آزاد علی تبسم کی والدہ کے سانحہ ارتحال پر پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات، عہدیداران ، کارکنان اور ان کے دوست و احباب نے آزاد علی تبسم سے ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے آزاد علی تبسم اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے لیے دعائے بخشش و مغفرت کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close