سپریم کورٹ کے سامنے ایک شخص کی خود کو آگ لگانے کی کوشش،تھانے پہنچا دیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی ) سپریم کورٹ کے سامنے ایک شخص نے خود کوآگ لگانے کی کوشش کی تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شخص کو بچالیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے سامنے وحید مستوئی نامی شخص نے خود سوزی کی کوشش کی۔ وحید مستوئی خود کو آگ لگانے کی کوشش کررہا تھا کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے وحید مستوئی کو آگ لگانے سے بچالیا۔ پولیس نے خود سوزی کی کوشش کرنے والے شخص کو سیکریٹریٹ تھانے منتقل کردیا جہاں ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔۔۔۔

کمسن بچی پر کتا چھوڑنے والا شخص گرفتار کر لیا گیا

لاہور (آئی این پی) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کمسن بچی پر کتا چھوڑنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ لاہور کے علاقے اقبال ٹاون میں گزشتہ روز ایک شخص نے 8 سالہ کمسن بچی پر کتا چھوڑدیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی، پولیس نے کارروائی کرتے بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کتے کے مالک کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق کتے کے کاٹنے سے بچی زخمی ہوگئی تھی تاہم علاج و معالجہ کے بعد اب بچی کو گھر روانہ کردیا گیا ہے جب کہ غیر انسانی سلوک کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close