صفا گولڈ مال سکینڈل، احتساب عدالت نے محفوظ فیصلہ سنادیا، بڑی گرفتار ی کر لی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)صفا گولڈ مال سکینڈل احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے نیب ریفرنس پر محفوظ فیصلہ سنادیاسی ڈی اے افسران کے خلاف کرپشن کیس کا فیصلہ سنادیا عدالت نے اپنے فیصلے میں حکم دیا کہ صفا گولڈ مال کی بالائی چار منزلیں بحق سرکار ضبط کی جائیں سابق ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سی ڈی اے غلام مرتضی ملک کو 5 سال قیدشاپنگ سینٹر کی

غیر قانونی منزلیں بنانے والے مالک رانا قیوم کو 7 سال قید اور ایک ارب جرمانہ کا حکم دیاسی ڈی اے افسران عمار ادریس،خلیل احمد، خادم حسین کو بھی قید کی سزا سنائی گئی عمار ادریس کو تین سال ،خلیل اور خادم کو دو دو سال قید کی سزا سنائی گئی مجرمان پر جناح سپر مارکیٹ میں عمارت کی غیرقانونی منزلیں بنانے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا جرم تھا جو ثابت ہو گیاتمام ملزمان کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close