ورلڈ بینک نے پاکستان کو کامیاب جوان پروگرام کے لیے تعاون فراہم کرنے کا اشارہ دے دیا

اسلام آباد(آئی این پی ) ورلڈ بینک نے پاکستان کو کامیاب جوان پروگرام کے لیے تعاون فراہم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے، اس حوالے سے جلد کوئی موثر حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینک کنٹری ہیڈ کی سربراہ نے وفد کے ہمراہ کامیاب جوان پروگرام کو لیڈ کرنے والے وزیراعظم کے معاون خصوص عثمان ڈار سے ملاقات کی، اس موقع پر ورلڈ بینک کے وفد نے پروگرام کے تحت نوجوانوں میں قرض تقسیم

اور روزگار کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے ورلڈ بینک ٹیم کو بریفنگ بھی دی۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پروگرام کے ذریعے 42ہزار سے زائد نوجوان روزگار حاصل کرچکے، قرض اور اسکالرشپس پروگرام سے نوجوانوں کو باعزت روزگار کی فراہمی ممکن بنائی گئی۔ ورلڈ بینک نے جاب مارکیٹ میں 42ہزار سے زائد نوجوانوں کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیا۔ پاکستان کے ساتھ نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ورلڈ بینک حکام کا کہنا تھا کہ جلد نوجوانوں کی مدد کا مربوط اور مثر طریقہ کار طے کیا جائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close