فواد چودھری نے راز فاش کر دیا اشرف غنی نے عمران خان کی تجویز نہیں مانی ،وہ تجویز کیا تھی؟

اسلام آبا(آئی این پی ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ افغانستان کے معاملے پر پاکستان کی تجویز کو پہلے بھی نہیں سنا گیا، عمران خان نے اشرف غنی کو الیکشن نہ کروانے کی تجویز دی تھی، لیکن اشرف غنی نے وزیراعظم کی تجویز نہیں مانی اور حالات آج سب کے سامنے ہیں۔ فواد چودھری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغان مہاجرین ابھی تک پاکستان میں داخل نہیں ہوئے، افغانستان میں ایسی صورتحال نہیں ہے کہ لوگ چھوڑ چھاڑ کر نکل جائیں، ہم چاہتے ہیں افغانستان میں حالات مستحکم رہیں۔ فواد چودھری کا کنا تھا کہ طالبان پر اثر و رسوخ ہے لیکن کنٹرول نہیں ہے، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ کابل ایئرپورٹ جلد از جلد کھل جائے۔۔۔

ورلڈ بینک نے پاکستان کو کامیاب جوان پروگرام کے لیے تعاون فراہم کرنے کا اشارہ دے دیا

اسلام آباد(آئی این پی ) ورلڈ بینک نے پاکستان کو کامیاب جوان پروگرام کے لیے تعاون فراہم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے، اس حوالے سے جلد کوئی موثر حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینک کنٹری ہیڈ کی سربراہ نے وفد کے ہمراہ کامیاب جوان پروگرام کو لیڈ کرنے والے وزیراعظم کے معاون خصوص عثمان ڈار سے ملاقات کی، اس موقع پر ورلڈ بینک کے وفد نے پروگرام کے تحت نوجوانوں میں قرض تقسیم اور روزگار کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے ورلڈ بینک ٹیم کو بریفنگ بھی دی۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پروگرام کے ذریعے 42ہزار سے زائد نوجوان روزگار حاصل کرچکے، قرض اور اسکالرشپس پروگرام سے نوجوانوں کو باعزت روزگار کی فراہمی ممکن بنائی گئی۔ ورلڈ بینک نے جاب مارکیٹ میں 42ہزار سے زائد نوجوانوں کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیا۔ پاکستان کے ساتھ نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ورلڈ بینک حکام کا کہنا تھا کہ جلد نوجوانوں کی مدد کا مربوط اور مثر طریقہ کار طے کیا جائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close