نکاح لندن میں لیکن ’رخصتی اور ولیمہ‘ کب اور کہاں ہو گا؟ جنید صفدر نے بتا دیا

لاہور( پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر نے کہا ہے کہ ان کی شادی کے حوالے سے پاکستان میں بھی تقریبات ہوں گی ۔ ایک ویب سائٹ کے ساتھ گفتگو میں جنید صفدر نے بتایا کہ رخصتی اور ولیمے کی تقریبات لاہور اور اسلام آباد میں منعقد کی جائیں گی۔جنید صفدر کے مطابق شادی کی تقریبات کے لیے حتمی تاریخوں کا اعلان فی الحال نہیں ہوا لیکن توقع ہے کہ تقریبات دسمبر میں ہوں گی۔جنید صفدر نے دوران گفتگو بالی وڈ فلم سے متعلق اپنی پسندیدگی کا بھی اظہار کیا اور بتایا کہ ان کی پسندیدہ فلم زندگی نہ ملے گی دوبارہ ہے جب کہ انہیںبالی وڈ کے معروف اداکار و ہدایت کار فرحان اختر کی فلمیں پسند ہیں۔خیال رہے کہ جنید صفدر کا نکاح 22 اگست کو عائشہ سیف کے ساتھ لندن میں ہوا تھا جس میں ان کے قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب نے شرکت کی تھی۔جنید صفدر کے نکاح کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز بھی کئی روز تک سوشل میڈیا کی زینت بنی رہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے24اضلاع میں خصوصی اقدامات کی منظوری دے دی

اسلام آباد(آئی این پی)ملک بھر میں کورونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے بعد وزیراعظم عمران خان نے 24اضلاع میں خصوصی اقدامات کی منظوری دیدی،تفصیلات کے مطابق جمعہ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سنٹر (این سی او سی)نے ملک بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق وزیراعظم عمران خان کو رپورٹ پیش کی،این سی او سی نے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کورونا وائرس سے زیادہ متاثر اضلاع میں پنجاب کے 15، خیبرپختونخوا کے 8اضلاع شامل ہیں، متاثرہ اضلاع میں ہرقسم کی ان ڈور آوٹ ڈور تقریبات پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دیدی گئی،این سی او سی کے مطابق متاثرہ 24اضلاع میں انٹرسٹی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، تعلیمی ادارے اور ان ڈور جم پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، متاثرہ اضلاع میں پابندیاں 4 سے12ستمبر تک نافذ کی گئی ہیں،پنجاب کے متاثرہ اضلاع میں راولپنڈی، گجرات، گوجرانوالا، شیخوپورہ ، سیالکوٹ، فیصل آباد، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر، ملتان، بہاولپور، خانیوال، رحیم یار خان شامل ہیں،این سی او سی کے مطابق خیبرپختونخوا کے اضلاع میں پشاور،صوابی،مالاکنڈ،سوات، ہری پور، مانسہرہ، ایبٹ آباد اورڈی آئی خان شامل ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close