جہانگیر ترین نے ایسے کام کیے جس سے پارٹی اور ملک دونوں کو نقصان ہوا، چوہدری پرویز الہٰی جہانگیر ترین کے خلاف میدان میں نکل آئے

لاہور (پی این آئی) پنجاب کی اسمبلی کے سپیکر اور مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جہانگیر ترین نے ایسے ایسے کام کیے جس سے پارٹی اور ملک دونوں کو نقصان ہوا۔اسی وجہ سے وزیراعظم ان سے ناراض ہیں اور یہ ناراضی ان کا حق ہے۔جہانگیر ترین گروپ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا اس نام کا کوئی گروپ وجود ہی نہیں رکھتا۔عرب نیوز ویب سائیٹ کے ساتھ انٹریومیں چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک ایسا کوئی گروپ شروپ نہیں ہے، بلکہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔ جہانگیر ترین صاحب نے ڈپٹی وزیراعظم کا سٹیٹس انجوائے کیا ہے۔عمران خان صاحب نے سب کچھ ان پر چھوڑا ہوا تھا۔ اس پر وہ عمران خان کہتے ہیں کہ ان کے ساتھ دھوکہ کیا گیا ہے۔انہوں نےمتعدد سوالوں کے جواب میںکہا کہ جہانگیر ترین گروپ سے پنجاب میں حکومت کو کسی قسم کا کوئی خدشہ نہیں ہے۔ جن اراکین کو ترین گروپ کہا جارہا ہے وہ تو وزارتوں سے محظوظ ہو رہے ہیں۔ وہ حکومت کی تمام مراعات اور وزارتیں انجوائے کر رہے ہیں، بلکہ وہ تو ہر وقت مجھے بزدار صاحب کے ساتھ بھی نظر آتے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close