بزرگ بلوچ رہنما سردار عطا اللہ مینگل انتقال کر گئے

کراچی(آئی این پی)سابق وزیراعلی بلوچستان اور قوم پرست رہنما بزرگ سیاستدان سردار عطا اللہ مینگل انتقال کرگئے،نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعلی بلوچستان، قوم پرست رہنما، بلوچ نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اخترمینگل کے والد عطااللہ مینگل طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے،ترجمان بی این پی کے مطابق 93سالہ سردار عطااللہ مینگل دل کے عارضے میں مبتلا تھے، وہ گزشتہ ایک ہفتے سے کراچی کے نجی اسپتال میں داخل تھے اور طبیعت انتہائی ناساز ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close