خیبر پختون خوا حکومت کا یلو کیب ٹیکسی گاڑیوں کو قانون کے دائرے میں لانے کا فیصلہ

پشاور(آئی این پی) خیبر پختون خوا حکومت نے یلو کیب ٹیکسی گاڑیوں کو قانون کے دائرے میں لانے کا فیصلہ کر لیا ہے، اس سلسلے میں یلو کیب ٹیکسیوں کے مالکان کو گاڑیوں میں مشینیں اور میٹرز لگانے کے احکامات جاری کر دیے گئے،محکمہ ٹرانسپورٹ خیبر پختون خوا کی جانب سے جاری اعلامیے میں وضاحت کی گئی ہے کہ ٹیکسی میں میٹرز لگانے سے سواریوں کو فی کلو میٹر فاصلہ معلوم ہو سکے گا،حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ٹیکسی ڈرائیور فاصلے اور کلومیٹر کے حساب سے کرایے وصول کریں گے، اور سواریوں کو کرایوں کی مشینوں کے ذریعے رسید دی جائے گی،اعلامیے کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ نے تمام ٹیکسی گاڑیوں کے مالکان کو ایک ماہ کی ڈیڈ لائن دے دی ہے، ایک ماہ بعد پشاور سمیت بڑے شہریوں میں بغیر مشین اور میٹرز ٹیکسیوں کے داخلے پر پابندی ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close