مولانا فضل الرحمان سے پریس فریڈم ایکشن کمیٹی کی ملاقات، جے یو آئی سربراہ کی صحافیوں کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد(آئی این پی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پریس فریڈم ایکشن کمیٹی کی ملاقات ،ملاقات میں افضل بٹ، صدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم، جنرل سیکرٹری انور رضا ، سنئیر صحافی طارق چوہدری، سیکرٹری جنرل پی آر اے آصف بشیر چوہدری، مبارک زیب خان، علی رضا علوی، طارق ورک، اسحاق چوہدری شامل تھے جبکہ ملاقات میں رکن قومی اسمبلی مفتی عبدالشکور، مفتی ابرار احمد بھی موجود تھے ،پریس فریڈم ایکشن کمیٹی نے صحافیوں کے مسائل سے مولانا فضل الرحمان کو آگاہ کیا ،پریس فریڈم کمیٹی نے اپنے مطالبات بھی تحریری طور پر مولانا فضل الرحمان کو دئیے،مولانا فضل الرحمان نے صحافیوں کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے افضل بٹ نے کہا کہ13 ستمبر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر ہم احتجاج کریں گے، ہر دور میں آپ نے بڑی جمہوری تحریکوں میں حصہ لیا ہے، جمعیت علما اسلام نے ہمیشہ صحافیوں کے حقوق کی آواز بلند کی، افضل بٹ نے کہا کہ امید ہے اب بھی جے یوآئی صحافیوں کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی، اس موقع پر جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہماری جماعت صحافیوں کے حقوق کی آواز ہر جگہ بلند کرے گی، پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں ہم نے فیصلہ کیا کہ 13ستمبر کو صحافیوں کے ساتھ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر احتجاج کرے گی، صحافیوں کے حقوق کیلئے ملک بھی میں صوبائی ہیڈکوارٹرز میں سیمینار کریں گے، نیشنل پریس کلب میں بھی جلد پی ڈی ایم صحافیوں کے حق میں سیمینار کرے گی، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت صحافیوں پر غیر اعلانیہ مارشلا نافذ کرنے کی تیاری میں ہے، جمعیت علما اسلام پریس فریڈم کمیٹی کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں