مرحوم سید علی شاہ گیلانی کی کوششیں رائیگاں نہیں جائیں گی، وزیر اعلی خیبرپختونخوا

پشاور (آئی این پی ) وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے لئے مرحوم کی طویل جدوجہد کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا، مرحوم سید علی شاہ گیلانی کی کوششیں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر و جمیل کی دعا بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ اہل خانہ اور کشمیری عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے مزید کہا کہ سید علی شاہ گیلانی کے انتقال سے کشمیری عوام ایک عظیم رہنما سے محروم ہوگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close