ن لیگ تقسیم؟ شہباز شریف نے کس کو اپنا ترجمان مقرر کر دیا؟ اچانک اہم فیصلہ

لاہور(پی این آئی)مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے رکن پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کو اپنا ترجمان مقرر کردیا ۔تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ملک محمد احمد خان میرے ترجمان ہوں گے ،اُںہوں نے میرے دور میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و ثقافت کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور قابل ذکر کام کیا۔واضح رہے کہ ملک محمد احمد خان 2018ء کے الیکشن میں قصور سے دوسری مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے ، ان کا خاندان قصور کی سیاست میں اہم مقام رکھتا ہے ۔شہباز شریف کے دور میں انہوں نے ترجمان پنجاب حکومت بھی ذمہ داریاں سرانجام دی تھیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close