نوجوانوں سے وعدہ ہے کہ میرٹ اور شفافیت پر سمجھوتہ نہیں ہو گا، عثمان ڈار

اسلام آ باد (آئی این پی ) سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے نوجوان اسد کمال کو قرض حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں سے وعدہ ہے کہ میرٹ اور شفافیت پر سمجھوتہ نہیں ہو گا، اپنے بیان میں انہوںنے کہا کامیاب جوان ہزاروں نوجوانوں کا اپنے کاروبار کا خواب پورا کر چکا ہے، 2 سالوں میں 30 ہزار نوجوانوں کیلئے 25 ارب روپے کا قرض منظور کیا گیا ہے، کامیاب جوانوں کی تعداد میں ہر آنے والے دن کے ساتھ اضافہ ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close