سندھ میں بھارتی ویرینٹ کے سبب اگست میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات ریکارڈ قائم ہو گیا

کراچی(آئی این پی ) محکمہ صحت سندھ نے کہا ہے کہ بھارتی ویرینٹ کے سبب رواں برس اگست میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی ، اگست میں 903 افراد جاں بحق ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا کی چوتھی لہر کے وار جاری ہے ، محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ رواں برس کورونا سے سب سے زیادہ اموات اگست میں ہوئیں، کورونا وائرس سے اگست میں 903 افراد انتقال کرگئے، سال 2020جون میں 904افرادکاانتقال ہوا تھا۔ ، محکمہ صحت سندھ کا کہنا تھا کہ رواں سال جنوری میں 431، جون میں 428اموات رپورٹ ہوئیں، جولائی میں کوروناسے543 اموات رپورٹ ہوئی ہیں، اگست میں زیادہ اموات کاسبب بھارتی ویرینٹ ہے۔ خیال رہے نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے خبردار کیا ہے کہ عالمی سطح کی طرح پاکستان میں بھی بھارتی ڈیلٹاویرینٹ تیزی سے پھیل رہا ہے، مریضوں کے اسپتالوں میں داخل ہونے کیامکانات بڑھ رہیہیں، ابھی اسپتال اور انتہائی نگہداشت کیمریضوں کی تعداد کوویڈ کے آغاز سیسب سیزیادہ ہے، برائے مہربانی ایس او پیز پر عمل کریں اور ویکسین لگائیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں