ڈولفن فورس کی کارروائی خواتین پر مشتمل ڈکیت گینگ گرفتار

لاہور (آئی این پی ) لاہور میں ڈولفن فورس نے کارروائی کرتے ہوئے خواتین ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا۔ ڈولفن فورس کے ترجمان کے مطابق 2 رکنی خواتین گینگ نے اکبر چوک ٹان شپ میں واردات کی تھی جس کے بعد پولیس نے متاثرہ خاتون کی شکایت پر ملزمان کو موچی پورہ اسٹاپ پر گھیر لیا۔ ترجمان کے مطابق ڈولفن فورس نے کارروائی کرتے ہوئے

خواتین ملزمان سے چھینی گئی رقم بھی برآمد کر لی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close