چاند نواب کی ویڈیو کی نیلامی کا نتیجہ کیا نکلا؟

کراچی (پی این آئی)چاند نواب کی ویڈیو کی نیلامی کا نتیجہ کیا نکلا؟ کراچی کے نیوز چینل سے وابستہ رپورٹر چاند نواب اپنی ایک وائرل ویڈیو کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں، انہوں نے اس ویڈیو کو ایک کروڑ کے لگ بھگ رقم کی بیس پرائس پر این ایف ٹی نیلامی کے لیے پیش کیا ہے تاہم 10 دنوں میں ابھی تک اس پر کوئی بولی نہیں لگی۔ 2008 جب چاند نواب نجی چینل انڈس ٹی وی سے وابستہ تھے، تب عید کے موقع پر کراچی میں ریلوے سٹیشن سے مسافروں کی اندرون ملک روانگی پر ویڈیو رپورٹ بناتے ہوئے پی ٹی سی دیتے وقت انہیں کیمرے کے سامنے گزرتے لوگوں نے خاصا تنگ کیا تھا، جس پر وہ زچ ہوگئے تھے اور لوگوں کو غصے سے وہاں سے ہٹنے کا کہہ رہے تھے تاکہ وہ ٹرین کی روانگی سے قبل اپنا پی ٹی سی شوٹ کر لیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close