پی ٹی آئی حکومت نے سیالکوٹ کھاریاں موٹر وے کی تعمیر کا فیصلہ کر لیا، وزیر اعظم آج سنگ بنیاد رکھیں گے

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان کھاریاں تا سیالکوٹ موٹر وے کا سنگِ بنیاد آج رکھیں گے جس کی تقریب شہرِ اقتدار میں ہوگی۔سرکاری طور پر جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت نے کھاریاں سے سیالکوٹ تک موٹر وے بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیرِ اعظم عمران خان آج موٹر وے کے منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔کھاریاں تا سیالکوٹ موٹر وے منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب آج وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوگی جس سے عمران خان خطاب بھی کریں گے جس میں اہم اعلانات متوقع ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close