اسلام آباد (پی این آئی) غیر معمولی موسم کے باوجود تربیلا ڈیم پانی سے مکمل بھر گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ الحمداللہ رواں سال غیر معمولی موسم کے باوجود گزشتہ روز تربیلا ڈیم مکمل بھر گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ تربیلا ڈیم کا بھر جانا زراعت اور ہائیڈل بجلی بنانے کے لیے اچھا شگون ہے۔اس حوالے سےوزیر اعظم عمران خان نے متعلقہ اداروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہترین واٹر ریگولیشن پر واپڈا اور ارسا کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ارسا نے تربیلا ڈیم کے مکمل بھر جانے کی تصدیق کی تھی۔ ارسا کے مطابق تربیلا ڈیم کا آبی ذخیرہ ایک ہزار 550 فٹ کی انتہائی حد تک پہنچ گیا ہے اور تربیلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی حد بھی ایک ہزار 550 فٹ تک ہے۔ارسا کا کہنا تھا کہ بارشوں اور پہاڑوں پر برف پگھلنے سے ڈیم میں پانی کی آمد بڑھی ہے تاہم وافر پانی کی دستیابی سے کاشتکاری اور فصلوں کو فروغ ملے گا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں