مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی صحت کے حوالے سے تشویشناک خبریں

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی صحت کے حوالے سے تشویشناک خبریں آ رہی ہیں۔ باتای گیا ہے کہ مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد کورونا میں مبتلا ہو گئے، اپنے آپ کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔اس حوالے سےعبدالرزاق داؤد کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، مجھے کورونا کی معمولی علامات ہیں، میں نے اپنے آپ کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے ، آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ وزارت تجارت کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اپنی کورونا ویکسینیشن مکمل کروا چکے ہیں، وہ گزشتہ روز لاہور میں ایک فرد سے ملے تھے۔وزارت تجارت کا مزید بتانا ہے کہ جس شخص سے عبدالرزاق داؤد کی ملاقات ہوئی تھی، اس کا دو روز بعد کورونا مثبت ہوا تھاجس کے بعد عبدالرزاق داؤد بھی مبتلا ہو گئے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close