اقبال پارک دست درازی کیس، شناخت کیے گئے ملزمان میں سے 3 نے جرم کا اعتراف کر لیا

لاہور (پی این آئی) لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ مینار پاکستان ے ساتھ گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر لڑکی عائشہ اکرم سے دست درازی کے معاملے میں گرفتار 104 ملزمان میں سے 5 کو عائشہ اکرم نے شناخت کیا اور ان میں سے 3نے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔لاہور پولیس کے مطابق شناخت کیے گئے ملزمان میں شہریار، مہران، عابد، ارسلان، ساجد ، افتخار وغیرہ شامل ہیں، جبکہ عائشہ کے پولیس کو دیئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعہ میں کل 12 سے 15 ملزمان شامل تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید گرفتاریوں کی صورت میں عائشہ ان کی شناخت کرے گی، 96 ملزمان کے بارے میں پولیس کے پاس ویڈیو شواہد موجود ہیں،اس کے علاوہ جن ملزمان کو عائشہ نے شناخت نہیں کیا ان کے حوالے سے فیصلہ عدالت سے لیا جائے گا۔ لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ عائشہ اکرم سے دست درازی کے کیس میں 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close