عثمان مرزا کیس کے شریک ملزم کو عدالت نے بڑی رعایت دے دی

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے لڑکے اور لڑکی کے ساتھ جنسی تشدد کیس کے مرکزی ملزم عثمان مرزا کے شریک ملزم ریحان حسین کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے دوسرے ملزم فرحان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔ عدالت نے ملزم ریحان کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم جاری کیا۔اس سے قبل ملزم عثمان مرزا سمیت سات ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27 اگست تک توسیع کردی گئی تھی۔جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے ملزمان کی روبکار کے ذریعے کے حاضری لگائی، ملزمان کو روبکار کے ذریعے حاضری لگائے جانے کے بعد عدالت میں پیش نہیں کیا گیا تھا۔پولیس کی جانب سے ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر کچہری لایا گیا تھا۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close