سندھ حکومت کے تعاون سے شروع کیا گیا گداگروں کی ویکسینیشن کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا

کراچی (آن لائن)سندھ حکومت کے تعاون سے شروع کیا گیا گداگروں کی ویکسینیشن کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا،شہر میں گداگروں کی ویکسینیشن کے لیئے مختص کی گئی سنگل ڈوز کین سائنو کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔اس حوالے سے محکمہ صحت سندھ کی جانب سے ویکسین کے اعداد و شمار جاری کئے ہیں۔محکمہ صحت سندھ کے اعداد و شمار میں کین سائنو ویکسین کی تعداد صفر ہے جس کے باعث کین سائنو کی قلت کے سبب گداگروںکی ویکسینیشن کا عمل روک دیا گیا،24 اگست سے گداگروں کی ویکسینیشن کا عمل کوویڈ موبائل ویکسینیشن وین کے ذریعے شروع کیا گیا،ہفتہ بھر میں کراچی کے 7 اضلاع میں صرف 211 گداگروں کو ویکسین لگائی گئی،اب تک گداگروں کو لگائی جانے والے اعداد شمار کے مطابق ضلع شرقی سب سے آگے،ضلع شرقی میں 99 گداگروں کو ویکسین لگائی جاچکی،ضلع جنوبی میں 36، ضلع ملیر میں 50، ضلع غربی میں 16، ضلع وسطی میں 10 جبکہ ضلع کورنگی میں سب سے کم ایک بھی گداگر کو ویکسین لگائی گئی،2017 کی مردم شماری کے مطابق ملک میں 25 ملین گداگر موجود ہیں جبکہ گوگل سروے کے مطابق ملک بھر سے 70 ہزار گداگر کراچی آتے ہیں،شہر میں فلائی اور اوور ہیڈ برجز گداگروں کے ساتھ نشئیوں کی بھی آماجگاہ ہیں

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close