پنجاب میں تنظیم سازی، پیپلزپارٹی نے قمر زمان کائرہ اور چوہدری منظور کو فارغ کر دیا

لاہور(پی این آئی)پنجاب میں تنظیم سازی، پیپلزپارٹی نے قمرزمان کائرہ اور چوہدری منظور کو فارغ کر دیا۔۔۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب میں تنظیم سازی کرتے ہوئے نئے عہدیداروں کی تعیناتیاں کی ہیں۔سٹی 42 کے مطابق سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر، حسن مرتضی جنرل سیکریٹری اور شہزاد سعید چیمہ سیکریٹری اطلاعات ہوں گے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پنجاب کے عہدیداران کا اعلان کیا گیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل سومرو نے عہدیداروں کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔واضح رہے کہ اس سے قبل قمر زمان کائرہ وسطی پنجاب کے صدر اور چوہدری منظور جنرل سیکرٹری تعینات تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close