2007 میں پنجاب یونیورسٹی میں عمران خان پر تشدد کرنے والے نوجوان کو پنجاب حکومت میں اہم عہدہ مل گیا

لاہور(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان پر پنجاب یونیورسٹی پر تشدد کرنے والے جمعیت طلبا اسلام کے سابق ناظم حافظ فرحت عباس کو وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا معاون خصوصی مقرر کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کو 2007 میں پنجاب یونیورسٹی میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا،اس واقعہ میں جمعیت طلبا اسلام کے ناظم حافظ فرحت عباس آگے آّگے تھے ،عمران خان کو اس دوران ایک ڈیپارٹمنٹ میں مبحوس کردیا گیا اور بعدازاں پولیس کے حوالے کردیا گیا۔تاہم اب ان کو وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا معاون خصوصی تعینات کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close