مینار پاکستان ہراسانی واقعہ، ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے 6 ملزمان کو شناخت کرلیا

لاہور(آئی این پی ) مینار پاکستان پر ہراسانی کا شکار ہونے والی ٹک ٹاکر عائشہ نے 6 ملزمان کو شناخت کرلیا۔ ٹک ٹاکر عائشہ اپنے ساتھی ریمبو کے ساتھ سخت سیکیورٹی میں لاہور کی کیمپ جیل آئی۔ جہاں جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں ملزمان کی شناختی پریڈ کرائی گئی، جیل میں قید تمام ملزموں کو گروپوں کی شکل میں عائشہ کے سامنے لایا گیا۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ شناختی پریڈ کے دوران عائشہ اکرم نے 6 ملزمان کو شناخت کرلیا۔۔۔۔

عر ب ملک نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (آئی این پی ) بحرین نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا، ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اطلاق 3 ستمبر ہوگا، مسافروں کو ایئرپورٹ پر پی سی آرٹیسٹ دکھانا لازمی ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق کورونا کی صورتحال میں بہتری کے پیش نظر بحرین نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا ،عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ بحرین آنے والے مسافروں کو ایئرپورٹ پر پی سی آرٹیسٹ دکھانا ہوگا ،بحرین آنے کے 5ویں اور 10 ویں روز بعد بھی ٹیسٹ کراناہوگا، بحرین کا پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اطلاق 3 ستمبر ہوگا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close