اسلام آباد (آئی این پی ) بحرین نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا، ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اطلاق 3 ستمبر ہوگا، مسافروں کو ایئرپورٹ پر پی سی آرٹیسٹ دکھانا لازمی ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق کورونا کی صورتحال میں بہتری کے پیش نظر بحرین نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا ،عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ بحرین آنے والے مسافروں کو ایئرپورٹ پر پی سی آرٹیسٹ دکھانا ہوگا ،بحرین آنے کے 5ویں اور 10 ویں روز بعد بھی ٹیسٹ کراناہوگا، بحرین کا پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اطلاق 3 ستمبر ہوگا۔۔۔
فوجی اور پولیس افسروںمیں دو سو ڈالر فی کس تقسیم کرنے کا حکم
ماسکو (پی این آئی) روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے روسی فوج اور پولیس افسروں میں دو دو سو ڈالر نقد تقسیم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔مغری میڈیا کے مطابق روس میں پارلیمانی انتخابات سے قبل صدر پوتن نے اپنی سیاسی جماعت ’یونائیٹڈ رشیا‘ کی حمایت حاصل کرنے کی غرض سے سرکاری افسران کو نقد مراعات دینے کا کہا ہے۔اس سے قبل روسی پارلیمان کے ایوان زیریں ’دوما‘ کے ستمبر میں ہونے والے انتخابات سے بھی پہلے پنشنرز کو 135 ڈالر نقد دیے گئے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق روس میں مہنگائی اور تنخواہوں میں کمی کے باعث حکومتی جماعت یونائیٹڈ رشیا کی ریٹنگ متاثر ہوئی ہے۔روسی حکام نے تصدیق کی ہے کہ صدر پوتن نے حکم نانے پر دستخط کیے تھے جس کے تحت ملٹری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو ان کی ’سماجی حفاظت‘ کے لیے ستمبر میں 200 ڈالر دینے کا کہا تھا۔ رقوم کی نقد ادائیگی ایسے موقع پر کی گئی ہے جب حکومت بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے میں ناکام ہو گئی ہے، جبکہ 2020 کے آخر سے صدر پوتن اپنی حکومت سے قیمتوں پر قابو پانے کا کہہ رہے ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں