اسلام آباد(پی این آئی) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مفاہمت کی کوئی بات نہیں ہوسکتی ،اس وقت حکومت کا راستہ روکنے کی ضرورت ہے، ہمیں اس حکومت اور اس جیسی مسلّط کی گئی حکومتوں کے خلاف کام کرنا ہے، تمام پارٹیوں کو اس حکومت کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس حکومت کو اپنی کارکردگی کی پرواہ نہیں، پاکستان کی 73 سالہ تاریخ کی یہ نااہل ترین حکومت آئی ہے، کیا آپ نے اس حکومت میں سنا کہ بجلی ستی ہوئی اشیا خوردونوش کی قیمتیں کم ہوئی؟ اس حکومت کو پرواہ ہے تو بس اس بات کی کہ کیسے اپوزیشن کو تنگ کرنا ہے ان کے خلاف کیسز بنانے ہیں، میرا ایک ہی بیٹا ہے اس کے نکاح پر جانے کی اجازت نہیں مانگی ،اگر مگر کرنے والوں کو کہوں گی کہ نوازشریف ملک واپس آئیں گے ۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ بل میڈیا کی زبان بندی کا تسلسل ہے جب مسلم لیگ ن کو لگے گا کہ نوازشریف کو واپس آنا چاہیے تو وہ آ جائیں گے ،ظلم کی حکومت ہے اس کے سامنے کھڑے ہیں کیونکہ ظلم سہنا بھی زیادتی ہے ،میڈیا اور اپوزیشن کو کنڑول کرنا ہی حکومت کا فوکس ہے ،آواز اٹھانے پر صحافیوں کو برطرف کردیا جاتا ہے وہ یوٹیوب پر اپنے چینلز پر خبریں چلانے پر مجبور ہیں ، پیکا ایکٹ صحافیوں کی آواز بندی کی کوشش ہے اس کی مذمت کرتے ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں