دبئی جانیوالے مسافروں کیلئے خوشخبری، تمام قسم کے ویزوں پر مشروط اجازت مل گئی

کراچی (آئی این پی ) پاکستان سے دبئی جانے والوں کے لئے خوشخبری، تمام قسم کے ویزوں پر پاکستان سے دبئی جانے والوں کو مشروط اجازت دے دی گئی۔فلائی دبئی کی جانب سے جاری اشتہار کے مطابق مختصر قیام ، طویل قیام، روزگار، وزٹ، رہائشی ویزا ایس او پیز کے ساتھ جا سکتے ہیں، دبئی جانے والے تمام مسافروں کیلئے منفی کوویڈ 19 ٹیسٹ سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ پرواز سے 6 گھنٹے قبل ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کرانا بھی ضروری اور بارہ سال سے کم عمر اور معذور افراد کو پی سی آر ٹیسٹنگ سے استثنی ہو گا۔ رہائشی ویزا کے حامل افراد کیلئے فیڈرل اتھارٹی فارآئڈینٹیٹی کی منظوری لازمی ہے، یو اے ای میں داخلے کیلئے جی ڈی آر ایف اے کی جانب سے دی گئی منظوری بھی لازمی ہے، پاکستان سے ٹرانزٹ مسافروں کے پاس 72 گھنٹے قبل کوویڈ منفی رپورٹ کا ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close