کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے پولنگ اوقات صبح 8بجے سے شام 5بجے تک ہیں، الیکشن کمیشن کی وضاحت

اسلام آباد( آئی این پی) الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے پولنگ کے اوقات کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولنگ کے اوقات صبح 8بجے سے شام 5بجے تک ہیں ۔منگل کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردوہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں 12ستمبر 2021کو ہونے والے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے پولنگ کے اوقات کے بارے میں وضاحت کی جاتی ہے کہ پولنگ کے اوقات صبح 8بجے سے شام 5بجے تک ہیں ۔اس سلسلے میں مختلف میڈیا میں چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں الیکشن کمیشن پولنگ کے اوقات سے متعلق نوٹیفکیشن 28جولائی کو جاری کر چکا ہے جس کے مطابق پولنگ صبح 8بجے سے شام 5بجے تک بغیر کسی وقفہ کے ہوگی۔ ( ع ا)

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close